پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں۔ پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی چھوٹا فیصلہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی آپس میں ابھی مشاورت نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی سے کسی غیر جمہوری قدم کی توقع نہ کی جائے۔