پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عدلیہ کے فیصلوں پر غصے میں ہیں، نہیں چاہتی کہ صنم جاوید جیل میں جائیں، حکومت مدت مکمل کرے گی۔
سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو سیاسی سرٹیفکیٹ دینا ہے تو پھر باقی انتشار پھیلانے والی جماعتوں کو بھی سیاسی سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔ ایک ٹولے کو آپ لاڈلا بناتے رہیں اور وہ ریاست پر حملہ آور ہوتا رہے۔