پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر

معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے 7 ماہ بعد پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا، دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔
معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی، اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا درجہ ٹرپل سی پلس کر دیا گیا ہے، اس سے پہلے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ درجہ بندی میں بہتری کی اہم وجہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام ہے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 7ارب ڈالر قرض دینے کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ دسمبر 2023 سے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی تھی، پاکستان کی ریٹنگ 7 ماہ کے بعد بہتر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتری سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوگا اور عالمی مالیاتی ادارے قرض دینے میں پاکستان پر اعتماد کریں گے، کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے سے عالمی مارکیٹ بانڈز کا اجرا بہتر ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں