وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں لہٰذا وزیراعظم سےگزارش ہے اسے بند کروادیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیف جسٹس صاحبہ معاملے کو سمجھتی ہیں، میرے خیال میں چیف جسٹس صاحبہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں اور یہ ٹکے کے کام کا نہیں، سائبرکرائم کو کچھ نہیں پتا ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے، وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند کروا دیں۔