اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف مقدمے کا چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ طور پر مالی فائدہ لینے کے کیس کی سماعت ہوئی ، فواد چوہدری اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔