رین ایمرجنسی نافذ ،جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔آج صبح جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں رات گئے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی نے عملے کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں