نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں اور آبی ذخائر کی ہائیڈرولوجیکل آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم کے کیچمنٹ علاقوں میں کم درجے کا آبی بہاؤ متوقع ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد میں نچلے سے درمیانے درجے کا آبی بہاؤ متوقع ہے۔
پیر پنجال رینج (شمال مشرقی پنجاب) کے نالے، ندیوں کے ساتھ دریائے کابل اور اس کی معاون ندیوں (اٹک خیر آباد، نوشہرہ، ادیزئی پل) میں درمیانے درجے کا پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔
تونسہ اور گڈو بیراج کے ساتھ کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن کے ساتھ ساتھ ژوب، سبی اور قلات ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں کم سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔