امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو پر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے دلی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری طرف سے پاکستان، امریکہ اور دنیا بھر میں یومِ آزادی منانے والوں کو پُر مسرت یوم آزادی مبارک ہو۔ گزشتہ 77 سالوں سے ہمارے عوامی تعلقات ہمارے دو طرفہ تعلق کی بنیاد رہے ہیں۔