محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش ہوئی۔