الخدمت فاؤنڈیشن نے 56ویں جدید اسپتال کا افتتاح کر دیا

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے کوئٹہ میں 56ویں جدید اسپتال کا افتتاح کر دیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے 56ویں جدید اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار اسکوائر فٹ پر جدید اسپتال کی تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر شدہ اسپتال 50 بیڈ پر مشتمل ہے۔ جس میں گائنی اور پیڈز یونٹ سمیت خواتین، جنرل سرجن، الٹراساؤنڈ، جنرل سرجری، جدیدڈائیگناسٹک لیب، جدید لیبرروم و آپریشن تھیٹر، زنانہ ومردانہ وارڈز، فارمیسی اور 24 گھنٹے ایمرجنسی سہولیات میسر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں