آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے وزیراعظم رومن گولوچینکو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے ملاقات میں علاقائی پہلوؤں اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم گولوچینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو بھی سراہا۔