عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے جاری کردہ حکم کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں۔ اور عدالتی آرڈر کی کاپی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی جائے۔