وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا پلان تیار کر لیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ نے وفاقی ملازمین کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں اضافے کا فار مولا منظوری کیلئے فنانس ڈویژن کو بھیج دیا ہے۔
فنا نس ڈویژن کی رائے آنے کے بعد وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات حتمی منظوری کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیجے گی، گریڈ ایک سے دس تک کے ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد اضافے کا پلان ہے۔
گریڈ11 سے 16 تک کے ملازمین کی سیلنگ میں 75 فی صد اضافہ جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کی سیلنگ میں پچاس فی صد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔