وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں گے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد معصوم بچوں کے قتل وغارت تک پہنچ چکے ہیں، قوم دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بےبنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، بیرون ممالک سے سوشل میڈیا کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید نوجوانوں میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے، سوشل میڈیا پوسٹ سے نوجوان جذباتی نہ ہوں، پہلے تحقیق کریں۔