مسٹر یونیورس کے گولڈ میڈلسٹ رمیز ابراہیم کی پاکستان ہاؤس آمد

اڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے ’مسٹر یونیورس‘ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تن ساز رمیز ابراہیم خان ایم کیو ایم پاکستان کے پاکستان ہاؤس پہنچے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں گولڈ میڈلسٹ رمیز ابراہیم خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال ،انیس قائم خانی و دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی۔

امریکہ میں باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر مسٹر یونیورس 2024 بننے کا اعزاز حاصل کرنے پر رمیز ابراہیم خان کو ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے مبارکباد دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما سید مصطفی کمال نے پاکستان کا نام روشن کرنے والے رمیز ابراہیم خان کو شاباشی دی

مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ رمیز ابراہیم نے امریکہ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں