اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزیر اعظم ہاؤس و دیگر محکموں کے لیے گرانٹ کی منظوری

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے لیے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی جبکہ وزارت تجارت کے لیے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ پرغور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اعظم آفس کیلئے بھی خصوصی گرانٹ منظور کر لی گئی، وزیراعظم آفس کیلئے 25 کروڑ 27 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کی گئی۔
ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے 2.9 ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، گرانٹ سے ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے جدید مشینیں اور سسٹم خریدے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں نیب کیلئے 37 کروڑ 60 لاکھ کی گرانٹ منظور کی گئی، اور وزارت تجارت کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔
ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ مشن اِن چائنا کیلئے 22 کروڑ 67 لاکھ کی منظوری دی گئی اور سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے گرانٹ منظور کر لی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے 30 ارب روپے منظور کیے گئے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق فنڈز رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ سے دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری منظور کر لی گئی، مقامی و درآمدی گندم پاسکو کے طے شدہ تناسب کے مطابق تقسیم ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں