ڈرون سے منشیات اسمگلنگ اورڈلیوری کرنے والا گینگ گرفتارکرلیا گیا، ملزمان سے منشیات، خصوضی سگنل ڈیوائس، اسلحہ اور ڈرون برآمد کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ کارروائی مناواں چوکی گنجے سدھواں کے علاقے میں کی گئی، ڈولفن ٹیم نمبر17 نے مخبری پر ملزمان کو روک کر چیکنگ کی، دوران چیکنگ محمد رشید اورفائز نامی ملزمان سے منشیات اوراسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی آپریشنزکا کہنا ہے کہ 500 گرام پیکٹ پوڈر، آئس اور ہیروئن برآمد ہوئی، ملزمان سے ڈرون، اسٹپ ڈرون، کلمپ ڈرون، دو گلاک پستول، 3 عدد میگزین برآمد ہوئے، بارڈرپارسگنل کے لیے 12 خصوصی سگنل سٹکس بھی برآمد ہوئیں۔
فیصل کامران نے بتایا کہ ملزمان نے منشیات اور اسلحہ بذریعہ ڈرون بارڈر پار سپلائی کا اعتراف کیا، گینگ عرصہ سے بارڈرپاراورشہر میں اسمگلنگ میں ملوث تھا، منشیات فروش معاشرے کے بھیانک دشمن، نیٹ ورک توڑنا اولین ترجیح ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق ایس پی ڈولفن شامیر خالد اورٹیم شاباش کی مستحق ہے، تمام وسائل کا استعمال کرکے مجرموں کے گرد تنگ کر رہے ہیں۔