ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکا میں نئے صدرکے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہوچکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی انڈیانا، کینٹکی اورمغربی ورجینیا سمیت 27 ریاستوں میں میدان مار لیا ہے جبکہ کملاہیرس نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔ نتائج کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنزکو 188 اور ڈیموکریٹس کو 160 نشستیں مل گئیں ہیں جبکہ سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔

واضح رہے کہ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ٹرمپ 277 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست انڈیانا میں 11 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، جبکہ کینٹکی میں بھی ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، کینٹکی میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 8 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں