تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو پرتشدد مظاہرے کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، انکی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کا پہلا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور، علیمہ خان، اعظم سواتی، تیمور مسعود، شہریار ریاض سمیت 300 سے زائد مقامی رہنما اور کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔