وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چیک کرنا چاہیے کہ بشریٰ بی بی کہیں “دو نمبر گیم” تو نہیں کھیل گئیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں۔ پی ٹی آئی کو مشورہ ہے چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ سب ہی راضی تھے لیکن بشریٰ بی بی نہیں مانیں۔ یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔