غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اسلام آباد میں رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔

نیٹلی بیکر نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جبکہ انہوں نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ اور ایف آئی اے اصلاحات سے متعلق معاونت پر امریکہ کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کو جدید آلات کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں