قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔
آئی سی سی نے قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو نومبر کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ دیا گیا ہے۔
حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹاپ باؤلر تھے۔ اور انہوں نے نومبر کے 9 میچز میں 18 وکٹیں لی تھیں۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ بھی جاری کر دی۔ جس میں شاہین آفریدی کی مزید دو درجہ تنزلی ہو گئی۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو نمبر ون ٹیسٹ بیٹر قرار دیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ہی جو روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلین کرکٹر ٹریوس ہیڈ 6 درجہ ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ جبکہ پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی پوزیشن دسویں نمبر پر برقرار ہے۔