سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبربروز جمعہ کو صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

سندھ سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس سے پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں