سپریم کورٹ میں اسکولوں میں قرآن اور اسلامیات کو لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کی،سپریم کورٹ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔
وکیل انیق کھٹانہ نے کہا ہے کہ درخواست میں آئین کے آرٹیکلز کے تحت دینی تعلیم کو لازمی کرنے کی استدعا ہے، قرآن پاک کے ایک ترجمہ پر تمام علما کرام کا اتفاق ہو چکا ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ ایک ترجمہ کا نوٹیفکیشن بھی ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں قرآن پاک کی تعلیم نہیں دی جاتی۔