گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کراچی میں بار بار تفریق کی گئی۔ لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہر میں بلاتفریق کام کریں۔

انہوں نے ڈی پی سی کے تمام شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈی پی سی میں کسی نے کوئی الزام نہیں لگایا۔ اور تمام تر کام قانون کے مطابق ہوئے ہیں۔ 32 سال بعد ڈپی سی میں ترقیاں ہو رہی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں چھوٹے عہدوں کی بھی ترقی ہوتی ہے۔ آپ سب شہر کے مسائل حل کرنے میں ہماری مدد کریں۔ اور ہم مل کر کراچی کی رونقیں بحال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 110 ملازمین کو اپنے سیاسی دفتر بلا کر پروموشن آرڈر نہیں دے رہا۔ بلکہ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انہیں پروموشن لیٹرز دے رہا ہوں۔ 12 مئی کو ان کی شرافت سب نے دیکھی تھی۔ تاہم شہر میں خوف و ہراس کی فضا کو کراچی والوں نے مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں