لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔
لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ انکوائری کے معاملے پر کارروائی کا امکان ہے۔ اووربلنگ کے معاملے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات مکمل کر لیں۔
نیب ذرائع کے مطابق اووربلنگ تحقیقات کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائے گی۔ جس کے بعد اووربلنگ کے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے صارفین کو سال 2024 میں کروڑوں روپے کے اضافی بل بھیجے تھے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو، سی ایس ڈی اور ڈائریکٹر کمرشل ابتدائی انکوائری میں ذمہ دار قراردیئے گئے۔