توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی اور وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم بشریٰ بی بی اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، استغاثہ کے گواہ محمد احمد پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوثین مفتی نے جرح مکمل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں