190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر کر دیا گیا۔

محفوظ فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سنانا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ملزمان کا انتظار کر رہا ہوں ابھی تک نہیں آئے، بشری بی بی اور ان کے وکلاء میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے عملے نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو بتا دیا تھا ، بانی پی ٹی آئی کو دو دفعہ پیغام پہنچایا گیا وہ بھی نہیں آئے۔ فیصلہ سنانے کے لیے ملزمان کو ایک اور موقع دے رہا ہوں، اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں