چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو ہونے کا امکان

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اور ان کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام آٹھ ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

افتتاحی تقریب کا وینیو تا حال فائنل نہیں ہوا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے، آئی سی سی پلان پر نظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں