اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اضافی سرکاری ملازمین کو ختم کیا جائے گا۔ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروبار کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ سائزنگ وقت کی ضرورت ہے۔ اور کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ بلکہ حکومت کا کام کاروبار کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گردشی قرضے بڑھ رہے ہیں۔ اور خساروں کو ختم کر کے معیشت کو کھڑا کرنا ہے۔ سول ایوی ایشن کو وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اور وہ ملازمین جو ملازمت کے آخری 5 سال میں ہیں ان کو ریٹائر کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں