مذاکرات کا تیسرا دور ختم ، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات دیدیئے ، حکومتی کمیٹی 7 دن میں موقف پیش کریگی

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہو گیا ، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر حکومت کمیٹی 7 دن کے اندر موقف پیش کرے گی۔

حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹہ 40 منٹ جاری رہا ، حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں