وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔
علی امین گنڈا پور حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں میڈیا والوں نے ان سے سوالات کئے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی، ان کا کہنا تھا آرمی چیف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔