پاکستان کا پہلا خودساختہ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا

پاکستان کا مقامی سطح پر تیارکردہ پہلا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا۔

چینی میڈیا نے پاکستان کے مقامی سطح پر تیارکردہ پہلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

چینی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیاہے۔
سپارکو ترجمان کے مطابق پاکستان کا مقامی سیٹلائٹ ای او 1 خلائی ترقی میں ایک اہم قدم ہے جو ڈیزاسٹر ریسپانس، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فوڈ سکیورٹی اور واٹر مینجمنٹ کی مدد کیلئے بھی سیٹلائٹ استعمال میں لایا جائے گا اور سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں