اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت ، ذاتی معالج سے چیک اپ، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔