فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے حوالے سے پانچویں ریلی کا انعقاد کیا گیا جو کہ اب تک ہونے والی ریلیوں میں سب سے بڑی ریلی ہے۔
یہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ایک بہت بڑا پاور شو تھا جس کا انعقاد ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور پاکستانی کمیونٹی جرمنی نے مل کر کیا۔
اس ریلی کی صدارت چوہدری احسان نذیر آف چک سکندراور عنصر بٹ نے کی اور اس کے آرگنائزز میں چوہدری احسان نذیر، باؤ خالد، چوہدری اختر اعوان، افضل قادری، چوہدری یونس آف ساروچک، راجہ انجم گڈو، ناصر بٹ، احمد ڈار، چوہدری احسان آف ملک پور چاڑا اور گوہر باجوہ شامل ہیں۔
چوہدری اعجاز حسین پیارا، آزاد حسین، چوہدری عامر وڑائچ آف جمنا، چوہدری زبیر دراجی اور دانیال عزیز نے اس ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر اس ریلی کے مہمان خصوصی تھے۔
بیرون ملک ہونے والی ریلیوں میں اب تک کی یہ سب سے بڑی ریلی اور پاور شو تھا جس میں اوور سیز پاکستانیوں نے ایک بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور سب نے یک زبان ہو کر سب سے پہلے پاکستان کا نعرے لگائے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔