عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات بحالی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ جیل کے قانون اور حکومت کی جانب سے بین الاقوامی کالز کی اجازت نہیں ہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون، ذاتی معالج سے معائنہ اور ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات بحالی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔
چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کیا سہولیات دی گئیں؟
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بی کلاس کے تحت سہولیات دی جا رہی ہیں۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کو ٹی وی اور اخبار دیا جا رہا ہے۔ باورچی بھی دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں ہفتے میں 2 مرتبہ ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم 3 سے 4 بار ملاقات کروا دیتے ہیں۔ سزا ہونے سے پہلے بشریٰ بی بی کو بھی ملوایا جاتا تھا لیکن اب سزا ہونے کے بعد بھی بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دیں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون کال پر ملاقات کی بھی درخواست ہے۔