پشاور، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
صدرلوکل کونسل ایسوسی ایشن حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی، صوبائی حکومت کو 10 فروری تک مطالبات کی منظوری کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں۔