خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی، اس میں وفاقی وزرا، دفترخارجہ حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکا نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔

ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔ کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں