چیف جسٹس نے کیس منیجمنٹ سمیت متعدد کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ سمیت متعدد کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی ، 6 رکنی کیس منیجمنٹ کمیٹی سربراہی خود چیف جسٹس کریں گے۔

نئی کمیٹی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شفیع صدیقی کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہوں گے۔

نئی تشکیل شدہ کمیٹی عدالتی امور کو مؤثر انداز میں نمٹانے اور مقدمات کے جلد فیصلے کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

علاوہ جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کی نگران جج جبکہ جسٹس ملک شہزاد پنجاب، جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران مقرر کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں