پنجاب حکومت نے ” مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اقدام سے شعبہ صحت کے 19 اہم ٹاسک پورے ہوں گے، ہیلتھ سروسز کے ذریعے صحت سے متعلق ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔
پنجاب میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پروگرام کیلئے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرز کی خدمات لی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی مریم نو از کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے منسلک کیا جائے گا۔