وزیراعظم نے فٹبالر محمد ریاض کو امدادی چیک دیکر نوکری کا انتظام بھی کر دیا

وزیراعظم شہباز شرف نے پاکستانی فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے کر ان کیلئے نوکری کا انتظام بھی کر دیا۔

وزیراعظم نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کی معاشی تنگ دستی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم آفس بلایا، اس موقع پر وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں