آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ( او جی ڈی سی ایل ) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ ذخائر ضلع اٹک میں واقع سوغری بلاک سے دریافت ہوئے ہیں۔ نئے ذخائر کی گیس کی ابتدائی پیداوار کا تخمینہ 13.95 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جبکہ تیل کی پیداوار کا اندازہ 430 بیرل یومیہ لگایا گیا ہے۔