بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی، چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی پنجاب میں تمام رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ سنایا،حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج 11.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیئے ہیں۔