ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں دو میاں بیوی نے رضاکارانہ طور پر گونگے اور بہرے بچوں کو قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں حفظ کرانے کا منفرد سلسلہ شروع کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری سلطان الحمود اور ان کی اہلیہ وفاء الحمید نے خود کو گونگے بہرے بچوں کو قران کریم سکھانے کے لیے وقف کیا ہے۔ سلطان الحمود کے پاس ایسے 20 بچے ہیں جب کہ وفاء الحمیدان پانچ گونگی بہری بچیوں کو القصیم کی الرس گورنری میں واقع جامع مسجد الشیخ صالح الحناکی میں ہفتہ وار تعلیم دیتے ہیں۔سلطان حمود کے گونگے بہرے شاگردوں نے دو سال میں قرآن کریم کا آخری پارے کا حفظ مکمل کر لیا ہے اور وہ پورا قرآن کریم حفظ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ خصوصی بچوں کو قرآن کریم سکھانے کا یہ باعث برکت کام نماز مغرب اور عشاء کے درمیان انجام دیا جاتا ہے۔گونگے بہرے بچوں کے استاد سلطان حمود سے پوچھا گیا کہ گونگے بہرے بچوں کو قرآن کیسے سکھاتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ان بچوں کو اشاروں کی مدد سے حروف کی شناخت کرائی جاتی ہے۔ اس کے بعد انہیں الفاظ سکھائے جاتے ہیں۔ بچے کاغذ پر لکھ کر درست حروف کی نشاندہی کرتے ہیں۔ خاص طورپر گونگے بچے زبانی یاد کیے گئے سبق کو لکھ کر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر طلباء آخری سپارہ حفظ کر چکے ہیں اور وہ پورا قرآن پاک حفظ کرنے کے خواہاں ہیں۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
Latest Articles
- فیصلے ہم خود کریں گے ہمارے فیصلے کوئی اور نہیں کرےگا ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
- پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع, صنم جاوید کا نام شامل
- پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، پنڈی سے اسلام آباد جانیوالے راستے بلاک، میٹرو سروس بھی بند
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حکومتی اختیار ختم کرنے کا معاملہ، اوگرا کی 2 تجاویز
- توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چوہدری کیخلاف جیل ٹرائل اور فرد جرم کا فیصلہ کالعدم
- سیاسی صورتحال کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے ، شیخ رشید
- پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے: امریکا
- اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر عمران اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی: رانا ثنااللہ
Advertising
![Advertising](https://valuehd.tv/wp-content/uploads/2021/08/Green_View_Apartments_2.jpg)
Top Searches
Art & Design
Blog
Culture
Economy
featured
Health
Lifestyle
Movies
N.Y.
Newspaper
Obituaries
Photos
Politics
Post
Science
Sports
Tech
Today's Arts
Travel
U.S.
Videos
World
انڈیا
ایران
ایف آئی اے
برسی
بھارتی یاتری
دفاع
دہشت گردی
رائس، ایکسپورٹ، پاکستان، چاول کی پیداوار، زرمبادلہ
سکھ حکمران
سکھ یاتری
شمالی وزیرستان
فوج
فٹ بال
منی لانڈرنگ
مونس الہی
مہاراجہ رنجیت سنگھ
واہگہ بارڈر
ویزے
پاکستان
پاک فضائیہ
پرویزالہی
پنجاب
کرپشن