جدہ (نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کےلئے اربوں روپے کے پیکج پر تبصرہ کرتے ہوئے عرب میڈیا نے کہاہے کہ پیسے سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا ¾ بھارتی حکومت کو زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے چاہئیں جن سے وہ مطمئن ہوسکیں ۔سعودی اخبار عرب نیوزمیں لکھے گئے ایک مضمون میں ایک تجزیہ کار ایس این ایم عابدی نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نے ریاستی کے دورے کے دور ان اربوں روپے کے پیکج کااعلان کر کے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے حتیٰ کہ مودی کی تقریر سے قبل مقامی وزیر اعلیٰ مفتی سعید نے بھی مقبوضہ اور آزاد کشمیر کے درمیان تجارت اور دیگر سہولیات کےلئے پاکستان سے بات چیت کر نے پر زور دیا تو نریندرمودی نے ان کے خیالات کو نہ صرف نظر انداز کر دیا بلکہ اپنی تقریر میں یہاں تک کہہ دیا کہ ہمیں کشمیر کے بارے میں کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ۔اخبار لکھتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل حالات خراب ہیں مودی کو چاہیے کہ وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے نقش قدم پر چلیں جنہوںنے اس معاملے پر توجہ دینے کی کوشش کی تھی ۔اخبار لکھتا ہے کہ ہر حساس بھارتی شہری جانتا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کے علاوہ بھارت کے پاس کوئی راستہ نہیں لیکن مودی اس اصول پر چلنے کےلئے تیار نہیں ۔
اہم خبریں
Load/Hide Comments
Latest Articles
- ذاتی خواہشات پر قومی مفاد قربان کرنا ملک سے بیوفائی ہے، شہباز شریف
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- وزیراعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے، وزیر خزانہ
- عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور
- خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال میں ترقیاتی پروگرامز کا حجم 33 ارب رکھنے کا فیصلہ
- لوہے اور اسٹیل کی ملکی درآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافہ
- آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے کمی کی اجازت دیدی
- اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے
- وفاقی کابینہ نے سولر صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی
Advertising

Top Searches
Art & Design
Blog
Culture
Economy
featured
Health
Lifestyle
Movies
N.Y.
Newspaper
Obituaries
Photos
Politics
Post
Science
Sports
Tech
Today's Arts
Travel
U.S.
Videos
World
انڈیا
ایران
ایف آئی اے
برسی
بھارتی یاتری
دفاع
دہشت گردی
رائس، ایکسپورٹ، پاکستان، چاول کی پیداوار، زرمبادلہ
سکھ حکمران
سکھ یاتری
شمالی وزیرستان
فوج
فٹ بال
منی لانڈرنگ
مونس الہی
مہاراجہ رنجیت سنگھ
واہگہ بارڈر
ویزے
پاکستان
پاک فضائیہ
پرویزالہی
پنجاب
کرپشن