پہلی بارپاکستان میں ایک دن میں دولاکھ سے زائدافراد کوویکسین لگائی گئی

یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار5مئی کو 2 لاکھ افراد کی ویکسین لگائی گئی۔

اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کےلیے رجسٹریشن کروانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک رجسٹریشن کروانے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کروالیں اور حفاظتی اقدامات کا بھی خیال رکھیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں