عید الاضحی کی آمد،مویشی منڈیوں سے متعلق اہم خبر

عید الاضحی کی آمد آمد ,شہر میں 12 مویشی منڈیاں تین جولائی سے لگائی جائیں گی۔
شہر میں شاہ پور کانجران، ویلنشیا، پنجاب سوسائٹی، لکھو ڈھیر، ڈی ایچ اے،سگیاں سمیت 12 مقامات طر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے ایم سی ایل و متعلقہ محکموں کو تین جولائی تک منڈیاں لگانے کو یقینی بنانے کے احکامات دے دیے۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے ایم سی ایل اور تمام متعلقہ محکموں کو تین جولائی تک تمام تک انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 10 دن اور 5 دن قبل از عید کانگو وائرس کے متعلق سیمینارز منعقد کیے جائیں گے جبکہ بکرمنڈیوں میں سہولت،کھالوں کا عطیہ اور قوانین کے نفاذ پر اشتہاری مہم چلائی جائے

قربانی کے جانوروں کی منڈیوں و سیل پوائنٹس پر بارش کے خدشے کے پیش نظر نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنائے جائیں گے،اشتہاری مہم میں کھالیں صرف رجسٹرڈ تنظیموں کو دینے کی ہدایت شامل کیجائے گی،منڈیوں کے انتظامات پر مامور افسران و عملہ اور بیوپاری ویکسینیٹڈ ہوں گے،غیر قانونی سیل پوائنٹس کو روکنے کیلئے دفعہ 144نافذ کیجائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں