گلاب دیوی انڈر پاس کے ڈیزاین میں بڑی تبدیلی

فیروز پورروڈ ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹ گلاب دیوی انڈر پاس کے ڈیزائن میں تبدیلی
لاہور بریج پر چڑھنے سے قبل لوپ کے مقام کو پیچھے کردیا گیا، لوپ کو پیچھے کرنے سے اڑھائی کنال اراضی ایکوائر ہونے سے بچ گئی

نئے ڈیزائن کے مطابق لاہور بریج پر چڑھنے سے قبل لوپ کے مقام کو پٹرول پمپ کے پاس تھوڑا پیچھے کردیا گیا، جس سے منصوبے کو 6 کروڑ کی بچت ہوگی۔ لاہور بریج میں اضافے اور ماڈل ٹاؤن کچہری جانیوالوں کو واضح لین میسر آنا تھی۔ لوپ کو تھوڑا پیچھے کرنے سے منصوبے کی لینڈ ایکوزیشن صفر ہوگئی۔ انڈر پاس کی دیواروں کیلئے باقاعدہ پائلنگ کا آغاز بھی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق روزانہ چوبیس پائلنگ کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، مون سون کی بارشوں کیساتھ پائلنگ اور کھدائی کا عمل انتہائی مشکل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں وزیراعلیٰ بھی منصوبے کا باقاعدہ فزیکل معائنہ کریں گے جس کیلئے سائٹ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں