وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے دنیا سے ’ڈو مور‘ کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پولیٹیکل فورم سے خطاب میں کہنا تھاکہ امیر ملکوں نے کورونا بحران میں اپنی معیشتیں متحرک رکھنے کیلئے 17 کھرب ڈالرز خرچ کیے

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو بحران سے نکلنے کیلئے تقریباً سوا 4 کھرب ڈالرز درکار ہیں، بدقسمتی سے ان ملکوں کی رسائی مطلوبہ ہدف کے صرف 5 فیصد تک ممکن ہوسکی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مالی امداد اور گرانٹ کے وعدے پورے کیے جائیں، کورونا سے متاثرہ ترقی پذیر ملکوں کے قرضوں کی از سر نو اسٹرکچرنگ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں