پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر مقدمات کی بھرمار، لاہور سمیت پنجاب بھر میں رواں سال ماتحت پولیس افسران اور اہلکاروں پر 765 مقدمات درج ہوئے۔

تفصیل کے مطابق مقدمات میں قتل، اقدام قتل، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، حبس بےجا میں رکھنے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ لاہور میں100 سمیت پنجاب بھر میں 765مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں پولیس ملازمین کے خلاف درج مقدمات میں سے26 کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں 269مقدمات منسوخ کیے گئے۔ لاہور میں 19جبکہ پنجاب بھر میں ملازمین کے خلاف درج مقدمات میں سے 328 کے چالان مکمل کر لیے گئے۔ لاہور کے 24جبکہ 49 صوبہ بھر کے کیسز دیگر اداروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ لاہور کے 22کیسز جبکہ پنجاب بھر میں 51کیسز ابھی بھی زیرتفتیش ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ اگر کوئی پولیس افسر یا اہلکار کسی عام شہری کیساتھ تشدد کرے گا تو اسکا مقدمہ بھی درج ہو گا۔ پولیس کا انسپکشن اینڈ ڈسپلن سیل میرٹ پر تفتیش کر تا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں